چینی شہریوں کی پٹیشن پر وزیر داخلہ سندھ کا ردعمل: قانونی تقاضے اور ایس او پیز کی پابندی ضروری

تشکر نیوز: سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو چینی شہریوں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو فارن ایکٹ اور متعلقہ قانونی تقاضوں کو فالو کرنا چاہیے تھا۔

سندھ میں کرپشن اور زمینوں پر قبضے کی شکایات: چیئرمین پیپلز پارٹی نے تاجروں اور صنعت کاروں کو ملاقات کی دعوت دے دی

وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی جانب سے دائر پٹیشن قانونی طور پر درست نہیں ہے اور انہیں اپنے قونصل جنرل یا فارن آفس کے ذریعے اس معاملے کو حل کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ چینی شہری پرائیویٹ طور پر پاکستان آئے ہیں اور ان کی کوئی فارن انویسٹمنٹ بھی نہیں ہے۔

ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ چینی شہریوں کے لیے حکومت پاکستان عزت و احترام رکھتی ہے اور انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جب ایس او پیز کی پیروی نہیں کی جاتی تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس مسئلے پر پولیس حکام نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے، اور وہ خود بھی چینی قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے تاکہ اس حوالے سے ایک واضح پالیسی بیان سامنے آئے۔

55 / 100

One thought on “چینی شہریوں کی پٹیشن پر وزیر داخلہ سندھ کا ردعمل: قانونی تقاضے اور ایس او پیز کی پابندی ضروری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!