منیٰ میں حاجیوں کی زندگیاں بچانے والے پاکستانی ہیرو آصف بشیر کو ستارہ امتیاز

منیٰ میں حج 2024ء کے دوران شدید گرمی سے بے ہوش ہونے والے حاجیوں کو کندھے پر اٹھا کر اسپتال پہنچانے والے پاکستانی ہیرو آصف بشیر کو عوامی خدمات کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

خضدار: مسافر بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کی انسانیت دوستی اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دیا۔ آصف بشیر کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقل کیے گئے حاجیوں میں زیادہ تر کا تعلق بھارت اور برطانیہ سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق 9 ذوالحجہ کو منیٰ میں حاجیوں کو گرمی کے باعث بے ہوش ہوتے دیکھا گیا۔ اس موقع پر حج معاون کے طور پر خدمات انجام دینے والے آصف بشیر نے ایمبولینس کی عدم موجودگی میں 26 حاجیوں کو کندھے پر اٹھا کر اسپتال پہنچایا، جن میں سے 17 کی جانیں بچ گئیں۔

بھارتی حکومت نے بھی آصف بشیر کے جذبے کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لیے قومی اعزاز کا اعلان کیا ہے۔

آصف بشیر خیبرپختونخوا کے رہائشی اور پشاور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملازم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے جذبے کے تحت بغیر کسی فرق کے تمام حاجیوں کی مدد کی اور اس موقع پر شدید گرمی کے باوجود اپنی خدمات جاری رکھیں۔

52 / 100

One thought on “منیٰ میں حاجیوں کی زندگیاں بچانے والے پاکستانی ہیرو آصف بشیر کو ستارہ امتیاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!