وزیراعلیٰ مریم نواز کا "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام: 9 ہزار افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے کے بلا سود قرض جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت پنجاب میں 9 ہزار سے زائد مستحق افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلا سود قرض جاری کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کیلئے مختصر مدت میں پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کی گئیں۔

منیٰ میں حاجیوں کی زندگیاں بچانے والے پاکستانی ہیرو آصف بشیر کو ستارہ امتیاز

اس پروگرام کا مقصد بے گھر افراد کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پہلے فیز میں 5 ہزار افراد کو قرض دیا گیا، جن کے گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے، جبکہ دوسرے فیز میں 3 ہزار سے زائد افراد کو قرض فراہم کیا گیا، اور تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، درخواستوں کی تصدیق 3 غیر جانبدار مائیکرو فنانس ادارے کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں بے گھری کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اور اس کا فرض ہے کہ اپنے بے گھر شہریوں کا خیال رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں سفارش کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور قرض صرف میرٹ پر دیا جائے گا۔ 15 لاکھ روپے تک کا قرض لینے والے افراد 9 سال میں ماہانہ 14 ہزار روپے قسط کی صورت میں رقم واپس کریں گے۔

59 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ مریم نواز کا "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام: 9 ہزار افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے کے بلا سود قرض جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!