کراچی: محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 سالوں کے دوران صوبہ سندھ میں جنسی ہراسانی کے 6,780 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان واقعات میں زیادہ تر متاثرین کم عمر لڑکیاں اور لڑکے تھے۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول: 2024 میں سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان گرفتار
رپورٹ کے مطابق مختلف سالوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
2018: 13 کیسز
2019: 422 کیسز
2020: 1,841 کیسز
2021: 1,669 کیسز
2022: 1,052 کیسز
2023: 891 کیسز
2024: 892 کیسز
صنفی تفصیلات:
رپورٹ کے مطابق 7 سال کے دوران 2,500 خواتین اور 4,280 مردوں نے جنسی ہراسانی کی شکایات درج کرائیں۔
علاقائی تجزیہ:
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 1,527 کیسز کراچی کے ضلع جنوبی سے رپورٹ ہوئے، جبکہ سب سے کم 27 کیسز سجاول اور ٹنڈوالہیار سے درج کیے گئے۔
قانونی کارروائی:
محکمہ سوشل ویلفیئر نے ان شکایات پر قانونی کارروائی کی، تاہم متاثرین کی مدد اور آگاہی کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔