ایف آئی اے این سی بی انٹرپول: 2024 میں سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے 2024 کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا، انسانی اسمگلنگ، اور کرپشن جیسے سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف کی گئیں۔

ایس ایچ او ادریس عالم بنگش کی شاندار کارکردگی، سعیدآباد امن کا گہوارہ بن گیا

این سی بی انٹرپول نے مجموعی طور پر 162 ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے، جن کے ذریعے مختلف اداروں کے مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان گرفتار ملزمان میں سے 23 ایف آئی اے، 111 پنجاب پولیس، 2 نیب، 2 ایف آئی اے، اور 1 خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب تھے۔

گرفتاریوں کی تفصیل:

یو اے ای: 53 ملزمان

سعودی عرب: 32 ملزمان

عمان: 6 ملزمان

اسپین: 4 ملزمان

اٹلی: 4 ملزمان

دیگر ممالک: آذربائیجان، کویت، بحرین، ملائیشیا، اور کرغستان سے 2،2 ملزمان، جبکہ سوئٹزرلینڈ، جرمنی، یونان، فرانس، یو کے، اور قطر سے ایک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کو ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سال 2024 میں سنگین جرائم میں مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے 162 ریڈ نوٹسسز، 7 ییلو اور 2 بلیو نوٹسسز جاری کیے گئے۔ پنجاب پولیس کو مطلوب 131 ملزمان، ایف آئی اے کے انسانی اسمگلروں سمیت 23، نیب کے 3، اور کے پی پولیس کے 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے نوٹسسز جاری کیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا بیان:
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور 24 گھنٹے دنیا کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے لیے دنیا میں کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ انٹرپول کے فائنڈ سسٹم اور آئی بی ایم ایس سسٹم کے انضمام نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلروں اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کیا جائے۔

56 / 100

One thought on “ایف آئی اے این سی بی انٹرپول: 2024 میں سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!