ایس بی سی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ریکارڈ انہدامی کارروائیاں

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور ان سے جڑی مافیا کے خاتمے تک انہدامی مہم جاری رہے گی۔ ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور ان کی مستقل نگرانی کے تحت 2024 میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ریکارڈ تعداد میں کارروائیاں کی گئیں۔

مریم نواز کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی، مزید 10 مقدمات درج

ترجمان کے مطابق، سال 2024 میں 1784 غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی، جو پچھلے 6 سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ سال 2018 سے 2023 تک مجموعی طور پر 8171 کارروائیاں کی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ مافیا کے خلاف بار بار انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اور ملوث افراد کو سخت سزائیں اور جرمانے عائد کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے کے افسران کی لاپرواہی یا سرپرستی ناقابل برداشت ہے، اور کئی افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔

ایس بی سی اے نے عوام کو خبردار کیا کہ غیرقانونی تعمیرات میں سرمایہ کاری سے گریز کریں کیونکہ ان کے خلاف کارروائی یقینی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا قیمتی سرمایہ ضائع ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل کی فوری ایکشن کی پالیسی کے تحت عوامی شکایات پر بروقت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ معزز عدالت کے احکامات کے مطابق بھی متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جس سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شفاف اور موثر کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

61 / 100

One thought on “ایس بی سی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ریکارڈ انہدامی کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!