مریم نواز کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی، مزید 10 مقدمات درج

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی جانے والی تصاویر شیئر کرنے، لائیک کرنے اور کمنٹس کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے مزید 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

ایف آئی اے سائبر کرائم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق، اب تک اس معاملے میں 18 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تصاویر بنانے، شیئر کرنے، لائیک اور کمنٹ کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، اور ملزمان کو 5 سے 7 سال قید کی سزا دلوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف نے اس کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والی خواتین، صدف جبیں اور روبا حیدر، گھریلو خواتین ہیں، جنہیں رات گئے ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا۔ تحریک انصاف کے مطابق، ان خواتین پر سیاسی انتقام کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ سائبر کرائم قوانین کو مزید سخت کیا جا رہا ہے، اور بیرون ملک بیٹھ کر اس قسم کی سرگرمیاں کرنے والے افراد کو بھی واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

56 / 100

One thought on “مریم نواز کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی، مزید 10 مقدمات درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!