کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس، جرائم کے سدباب کے لیے حکمت عملی پر غور

تشکر نیوز کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس (KPO) میں جرائم کے سدباب اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

امریکا میں برڈ فلو سے پہلی انسانی موت، صحت عامہ پر کم خطرہ

تینوں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے متعلقہ زونز کی کارکردگی کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی اور جرائم کی موجودہ صورتحال اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس کے دوران شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر پولیس کارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ اجلاس میں جرائم کی موجودہ صورتحال پر گہرائی سے غور کیا گیا اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔

66 / 100

One thought on “کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس، جرائم کے سدباب کے لیے حکمت عملی پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!