کراچی (تشکر نیوز) – ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد عدیل احمد کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
کشمور پولیس کی کارروائی: ڈاکوؤں سے مقابلہ، چوری شدہ ٹریکٹر برآمد، دو ڈاکو زخمی
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ہمراہ ایس ڈی پی او لیاقت آباد، ایس ڈی پی او گلبہار، ایس ایچ او سپر مارکیٹ، لیاقت آباد، گلبہار سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل اور دیگر پولیس افسران نے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد عدیل احمد کے گھر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی روح کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔