کشمور پولیس کی کارروائی: ڈاکوؤں سے مقابلہ، چوری شدہ ٹریکٹر برآمد، دو ڈاکو زخمی

کشمور (تشکر نیوز) – ضلع کشمور کی پولیس نے تنگوانی تھانے کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور اکبر ملک کا چوری شدہ ٹریکٹر برآمد کر لیا۔

DG ISPR کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اساتذہ اور طلباء سے خصوصی ملاقات

تفصیلات کے مطابق، مسلح ڈاکوؤں نے تنگوانی تھانے کی حدود سے ایک ٹریکٹر چوری کیا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا۔ پولیس کی موجودگی دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی ہوئے، جبکہ دیگر ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے بعد چوری شدہ ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

کشمور پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

56 / 100

One thought on “کشمور پولیس کی کارروائی: ڈاکوؤں سے مقابلہ، چوری شدہ ٹریکٹر برآمد، دو ڈاکو زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!