صوفی محمد رفیق سلطانی کے اعزاز میں جامعہ اردو کراچی میں شاندار تقریب

تشکر نیوز:  کیوئیسا اور تحقیقات اسلامک فورم جامعہ اردو کراچی کے زیر اہتمام عالمی سماجی رہنما صوفی محمد رفیق سلطانی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب پزیرائی و استقبالیہ منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز حافظ آفتاب احمد کی تلاوت کلام مجید سے ہوا، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈاکٹر محمد حسن امام نے پیش کی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

تقریب کی صدارت ڈاکٹر پروفسیر جلال الدین احمد نوری نے کی، اور اس میں کیوئیسا اور تحقیقات اسلامک فورم کے اہم اراکین سمیت جامعہ اردو کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ آفتاب احمد نے صوفی محمد رفیق سلطانی کی سماجی و روحانی خدمات کو اجاگر کیا۔ خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر حسن امام نے پیش کیا، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین احمد نوری نے اسلام میں حقوق العباد کی اہمیت پر زور دیا اور صوفی رفیق سلطانی کی انسانیت کے لئے خدمات کو سراہا۔

نائب صدر کیوئیسا نسیم الرحمن نے کہا کہ زندگی کا اصل مقصد انسانوں کی خدمت ہے۔ مہمان خصوصی صوفی محمد رفیق سلطانی نے کیوئیسا اور تحقیقات اسلامک فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعزاز میں اتنی خوبصورت تقریب منعقد کرنا ان کے لیے ایک سرپرائز تھا۔

آخر میں ڈاکٹر حسن امام نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نوری صاحب کی تحریر کردہ کتابیں ان کی خدمت میں پیش کیں۔

52 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!