تشکر نیوز: مجاہد کالونی ناظم آباد میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خاتمے کے حوالے سے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاشم مسعود نے کی۔ یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی ہدایت پر کیا گیا، جس میں کے ڈی اے انکروچمنٹ، کے ایم سی انکروچمنٹ، ٹاؤن انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔
سندھ میں چائلڈ لیبر میں اضافہ، رپورٹ میں تشویشناک انکشافات
آپریشن کے دوران سالوں سے قائم غیر قانونی گھروں کو مسمار کیا گیا۔ اس میں خواتین اور بچوں والے گھروں کو کچھ گھنٹوں کا مزید وقت دیا گیا تاکہ وہ غیر قانونی جگہوں کو جلد سے جلد خالی کر سکیں۔ اس سے پہلے ان غیر قانونی تجاوزات کو خالی کرنے کے لیے مسلسل نوٹسز جاری کیے جا رہے تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہاشم مسعود نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو پرانی اور صاف ستھری حالت میں دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے لیے ہم پوری طرح کوشاں ہیں۔