جنرل عاصم منیر کا معاشی استحکام کے لیے حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کا عزم

تشکر نیوز:  چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے حکومت کے معاشی استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں پاک فوج کی مکمل حمایت کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔

مجاہد کالونی میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی زیر نگرانی

جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عسکری قیادت، وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اسپیشل اکنامک زونز کی کارکردگی اور نیشنل منرل ہارمنائزیشن پالیسی پر وزارتوں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اقتصادی ترقی کے لیے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اکنامک زونز کے قیام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، اور ملک بھر میں اسپیشل اکنامک زونز کے جال کو پھیلانے اور ان سے متعلق قوانین کو آسان بنانے پر زور دیا گیا۔

کمیٹی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر بات چیت کی اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں 2024-2029 کے قومی اقتصادی منصوبے "اڑان پاکستان” کی پیش رفت اور اسٹریٹجک فوکس پر بھی گفتگو کی گئی، جس میں پائیدار اقتصادی ترقی اور عوام تک فائدہ پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

59 / 100

One thought on “جنرل عاصم منیر کا معاشی استحکام کے لیے حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!