تشکر نیوز: سندھ میں چائلڈ لیبر کی شرح میں حالیہ برسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، حالانکہ ملک میں چائلڈ لیبر کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق، سندھ کے مختلف اضلاع میں بچوں کی مشقت میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے، اور یہ صورتحال تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کراچی میں چائلڈ لیبر کی شرح سب سے کم 2.38 فیصد ہے، جبکہ قمبر شہدادکوٹ میں سب سے زیادہ 30.8 فیصد چائلڈ لیبر کی شرح رپورٹ کی گئی ہے۔ دیگر علاقوں میں چائلڈ لیبر کی شرح اس طرح ہے:
حیدرآباد: 4.5 فیصد عمرکوٹ: 21 فیصد سانگھڑ: 25.7 فیصد جیکب آباد: 12.4 فیصد مٹیاری: 13.6 فیصد سکھر: 8.6 فیصد ٹنڈومحمد خان: 20.3 فیصد ٹنڈوالہیار: 4.7 فیصد جامشورو: 11.4 فیصد نوشہروفیروز: 4 فیصد میرپورخاص: 15.9 فیصد لاڑکانہ: 7.6 فیصد گھوٹکی: 17.6 فیصد خیرپور: 9 فیصد شکارپور: 20.2 فیصد تھرپارکر: 29 فیصد بدین: 7.2 فیصد سجاول: 11.2 فیصد ٹھٹھہ: 23 فیصد کشمور: 5 فیصد دادو: 3.2 فیصد نوابشاہ: 8.2 فیصد
رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چائلڈ لیبر کا بڑھنا ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کا حل نکالنا ضروری ہے تاکہ بچوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور انہیں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔