تشکر نیوز پاکستان حکومت اور عسکری قیادت کے احکامات پر ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ملک کو نشے کی لعنت سے نجات دلانا ہے۔
پشاور ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، دوحہ جانے والی پرواز سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر میں 1065.160 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2413 منشیات فروش گرفتار کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت اور عزم کا نتیجہ ہیں۔
پچھلے ہفتے کے دوران، ملک بھر سے 3246.285 کلو منشیات ضبط کی گئیں، اور 30 منشیات فروش گرفتار ہوئے۔ اس دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں، جن میں سے 124.150 کلو افیون، 87.714 کلو ہیروئن، 3006.80 کلو ہشیش اور 27.332 کلو میتھ شامل ہیں۔
یہ کارروائیاں ملک میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ایک اہم کڑی ہیں، جس کے ذریعے پاکستان کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند معاشرہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔