ذوالفقار علی بھٹو کی 51 سالہ زندگی، سیاست میں بے مثال کارنامے: سعید غنی

 

کراچی (تشکر نیوز) وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں اور مخالفین کے ذہنوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی 21 سالہ سیاسی زندگی میں ایسے کارنامے انجام دیے جو دنیا کے کسی بڑے رہنما سے موازنہ کرنے پر بھی منفرد نظر آتے ہیں۔

شاہ فیصل نمبر 2 میں افسوسناک حادثہ: گٹر میں گرنے والے بچے کی لاش برآمد

یہ بات سعید غنی نے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تحت منعقدہ تقریب میں کہی، جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر رکھی گئی تھی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں اسد عالم نیازی، سید وقار مہدی، اقبال ساندھ اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ بھٹو شہید نے 17 سال کی عمر میں قائد اعظم محمد علی جناح کو خط لکھ کر پاکستان کے لیے اپنی قربانی کا عزم ظاہر کیا تھا، جس کا قائد اعظم نے جواب دیتے ہوئے انہیں سیاست میں تعلیم کے ساتھ دلچسپی رکھنے کی نصیحت کی۔

انہوں نے بتایا کہ بھٹو شہید 30 سال کی عمر میں وفاقی وزیر بنے اور مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیں۔ 39 سال کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور 4 سال کے اندر اندر انتخابات میں مغربی پاکستان میں کامیابی حاصل کی۔

1973 میں بھٹو شہید پاکستان کے وزیر اعظم بنے اور انہوں نے آئینِ پاکستان سمیت کئی اہم اقدامات کیے۔ 1979 میں 51 سال کی عمر میں انہیں شہید کر دیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ان کی سیاسی زندگی کی کامیابیاں آج بھی ایک روشن مثال ہیں اور ان کے نظریات رہتی دنیا تک زندہ رہیں گے۔

59 / 100

One thought on “ذوالفقار علی بھٹو کی 51 سالہ زندگی، سیاست میں بے مثال کارنامے: سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!