پشاور ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، دوحہ جانے والی پرواز سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

تشکر نیوز پشاور ائیرپورٹ پر ائرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

کراچی: پارا چنار واقعے پر احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کی مختلف اہم سڑکیں بند، متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت

29 دسمبر 2024 کو اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر حسن ابراہیم کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے منشیات کو نہایت مہارت سے پلاسٹک کے ڈبے میں گڑ کی تہہ میں چھپایا تھا، تاہم اے ایس ایف کے عملے کی تیز نظر نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 10.600 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس سے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

 

 

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد منشیات کے ساتھ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا، جہاں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

66 / 100

One thought on “پشاور ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، دوحہ جانے والی پرواز سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!