پولیس اہلکاروں کا ڈاکہ: نیول کالونی میں گھر لوٹ لیا، شہری کی اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل

 

کراچی (تشکر نیوز) شہر قائد میں پولیس کے اہلکاروں کی ایک اور واردات سامنے آگئی۔ مومن آباد تھانے کے اہلکاروں نے نیول کالونی میں ایک گھر کے تالے توڑ کر نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن کا بیان: “پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں”

متاثرہ شہری عبیداللہ کے مطابق واردات میں پولیس موبائل کے علاوہ پرائیویٹ گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کا استعمال کیا گیا۔ لوٹے گئے سامان میں دو لاکھ سے زائد نقدی، چار تولہ سونا، گیس سلنڈر، جنریٹر، اور مہنگے ملبوسات شامل ہیں۔

شہری نے الزام عائد کیا کہ واردات مومن آباد کے ایس ایچ او اور اہلکاروں، ممتاز اور احسن کی سربراہی میں انجام دی گئی۔ واردات کے بعد پولیس کی ڈاکو پارٹی کی مختلف مقامات سے گزرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

متاثرہ شہری نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور لوٹا ہوا سامان واپس دلایا جائے۔

61 / 100

One thought on “پولیس اہلکاروں کا ڈاکہ: نیول کالونی میں گھر لوٹ لیا، شہری کی اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!