تشکر نیوز ایس ایچ او افتخار آرآئیں کی انتھک محنت اور کامیاب کارروائیوں کی بدولت تھانہ درخشاں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کی قیادت میں پولیس نے حالیہ دنوں میں دو فحاشی کے اڈوں پر کامیاب چھاپے مارے اور متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 1065 میٹرک ٹن منشیات ضبط اور 2413 گرفتار
تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او افتخار آرآئیں نے کلیم اللہ کے بدنام زمانہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا، جو 18-C لین نمبر 5، بدر کمرشل، ڈی ایچ اے فیز 5 میں قائم تھا۔ اس اڈے کو سال کے آغاز میں کلیم نے فلیٹ کرائے پر لے کر فحاشی کا کاروبار شروع کیا تھا۔ ایس ایچ او افتخار آرآئیں کی نگرانی اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں 4 تتلیوں اور 3 بھنوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ کلیم اللہ انہیں ورغلا کر فحاشی کے دھندے میں ملوث کرتا تھا۔
مزید کارروائی کرتے ہوئے، ایس ایچ او افتخار آرآئیں نے مسلم کمرشل فیز 6 میں 2 بھنورے اور 3 تتلیوں کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان کے خلاف بھی فحاشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایس ایچ او افتخار آرآئیں کا کہنا ہے کہ "جرائم پیشہ عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اور میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ خدمت انجام دیتا رہوں گا۔” ان کی کوششوں کی بدولت جرائم پیشہ افراد کے لیے ایک خوف کی علامت بن چکے ہیں۔
سیول سوسائٹی اور عوام نے ایس ایس پی مہروز صاحب اور ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے، اور اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان کی محنت کی بدولت جنوبی کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔