تشکر نیوز: – مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی صدر جناب بشیر میمن نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا، لیکن نادیدہ قوتوں نے پاکستان کو ترقی کی پٹری سے اتار کر دلدل میں لا کھڑا کیا، جو کہ قابل افسوس اور قابل نفرت ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا آئی ٹی انیشیٹو: تعلیم اور ترقی کی نئی راہیں
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور معاشی استحکام کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کے سر ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر فرمان علی خان خادم نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے کئی وعدے پورے کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ پاکستانی عوام تنگ آچکے ہیں اور وہ صرف اپنے مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں، جس کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا، ان شاء اللہ۔