تشکر نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کو جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
شازیہ مری کا عمر ایوب کو سخت جواب: “جنرل ایوب کا پوتا پیپلز پارٹی کو جمہوریت نہ سکھائے”
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، جناح ٹرمینل پر موجود امیگریشن عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے کی، جو کہ فلائٹ نمبر جی نائن 548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔
امیگریشن کے عمل کے دوران ملزم کی دستاویزات مشکوک قرار پائیں، جس کے بعد ان کو سیکنڈ لائن آفس میں فرانزک پروسیسنگ کے لیے بھیجا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر موجود عراقی ویزے میں ضروری سیکیورٹی خصوصیات موجود نہیں تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ ملزم نے یہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ایک ایجنٹ، ثاقب، سے 500 ڈالر میں حاصل کی تھیں۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیوں کا تسلسل: "سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات”