تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری

اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرہ روڈ جھنگ پر واقع 2 تعلیمی اداروں کے قریب ایک ملزم سے 46 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

4 ستمبر 1965: قوم کے بہادر سپوتوں کی ناقابل فراموش قربانیوں کی داستان

ترجمان اے این ایف کے مطابق طلباء کو منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دشمن عناصر کی جانب سے تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ، اے این ایف کی ٹیم ملک بھر میں منشیات کی سپلائی کو روکنے کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ملزم کے بیگ سے 544 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون ملزم سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔

اسی طرح، جی پی او سیالکوٹ سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 470 گرام آئس برآمد کی گئی، اور شکارپور روڈ پر واقع سندھڑی ہوٹل کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوران کارروائی، کار سوار ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

 

 

برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 24 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

54 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!