ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر موٹر سائیکل چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سمن آباد پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت جنید ولد بوٹا مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 70cc موٹر سائیکل برآمد کی گئی، جو تھانہ گلستان جوہر کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ اس موٹر سائیکل کے حوالے سے مقدمہ الزام نمبر 719/24، جرم دفعہ 397/34 ت پ کے تحت درج تھا۔
تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری
گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP