...

دادو قبائلی تنازع: چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

دادو: سندھ کے ضلع دادو کے کچے کے علاقے گوٹھ دانو چانڈیو میں چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ ہوئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ واقعے میں 7 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے جدید اور خودکار ہتھیار استعمال کیے۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی۔ حکام نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات بھی کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گوٹھ دانو چانڈیو میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

شاہین فورس: کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت ہلاک، دوسرا گرفتار

مراد علی شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ملوث افراد کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے آئی جی پولیس کو فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات بھی دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گاؤں میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کشیدگی فوری ختم کرنے کے لیے بھی اقدامات کا حکم دیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.