...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ مچل اسٹارک پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

جسپریت بمراہ دوسرے نمبر پر چلے گئے، نعمان علی آٹھویں پوزیشن پر برقرار؛ ہیری بروک ٹیسٹ بیٹرز میں بدستور سرفہرست

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔

مچل اسٹارک نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن نے 15 درجے ترقی کی ہے۔ وہ اب 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جوش ٹنگ نے بھی نمایاں بہتری حاصل کی۔ وہ 16 درجے اوپر جاکر 17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ان کے ہم وطن ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ بیٹرز میں 10ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ عبداللہ شفیق نے سات درجے بہتری حاصل کی ہے۔

عبداللہ شفیق اب 28ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.