...

شاہین فورس: کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت ہلاک، دوسرا گرفتار

کراچی: نیو کراچی کے قریب گبول ٹاؤن شاہین فورس کا مبینہ ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور دوسرا گرفتار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ اس کی عمر تقریباً 22 سال ہے۔

پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شاہین فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ اسی دوران عوام کے شور پر اہلکاروں نے مبینہ ڈکیتوں کا تعاقب شروع کیا۔

ترکیہ دورہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

پولیس کے مطابق ملزمان نیو کراچی کی حدود میں داخل ہوئے۔ پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے دوران ایک گولی شاہین فورس کے اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی۔ اہلکار محفوظ رہا۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ اس دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا بغیر زخمی ہوئے گرفتار ہوگیا۔

مقابلے کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ہلاک اور گرفتار ملزمان سے دو پستول برآمد کیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار اور ہلاک ملزمان کی شناخت اور ان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.