...

پمز سانحہ: متاثرہ دونوں خاندانوں کو 50،50 لاکھ روپے کے امدادی چیک

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز سانحے میں بچوں کو کھونے والے دونوں خاندانوں کو حکومت کی جانب سے 50،50 لاکھ روپے کے امدادی چیک پیش کیے ہیں۔

مصطفیٰ کمال اور وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ سی ڈی اے کے ڈپٹی کمشنرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزراء نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں دونوں وزراء نے راولپنڈی میں بھی متاثرہ خاندان سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ متاثرہ ماؤں کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ماں سے اس کا بچہ جدا ہونے کا غم ناقابلِ بیان ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

دادو قبائلی تنازع: چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت اور پوری قوم اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے دونوں خاندانوں کو بچوں کی دیکھ بھال کے لیے 50،50 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔

مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ مالی معاونت بچوں کے نقصان کا نعم البدل نہیں۔ یہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا معمولی سا اظہار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پمز واقعے کی مکمل اور غیر جانب دار تحقیقات جاری ہیں۔ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزراء نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مرحوم بچوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ وزراء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.