...

ترکیہ دورہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ترکیہ کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی و اسٹریٹجک تعاون کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

پولیس حراست: ملیر سٹی میں 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت، اہل خانہ کا تشدد کا الزام

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک دفاعی شعبے میں بھی قریبی تعاون کرتے ہیں۔

حالیہ عرصے میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے بھی جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ دونوں ممالک کے دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.