سندھ حکومت کا 22 محکموں کی 152 نامکمل عمارتوں کی تکمیل کے لیے 7.26 ارب روپے مختص

تشکر نیوز:  سندھ حکومت نے رواں مالی سال میں صوبے کے 22 مختلف محکموں کی 152 نامکمل عمارتوں کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان منصوبوں کے لیے 7 ارب 26 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، پچھلے مالی سال میں ان عمارتوں کے لیے 4 ارب 65 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا، جس میں سے 2 ارب 35 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

پاکستان کی آزادی شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، آصف رضا قادری کا جشن آزادی تقریب میں خطاب

رواں مالی سال میں ان منصوبوں کے لیے 7 ارب 26 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں محکمہ صحت کی 68 عمارتیں اور عدالتوں کی 18 عمارتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لائیواسٹاک کے 12 منصوبے بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

اس سال 32 نئے غیر منظور شدہ منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کے لیے 1 ارب 37 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس طرح کل بجٹ 8 ارب 32 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران 30 نامکمل منصوبے مکمل کیے جائیں گے، جن کے لیے 2 ارب 72 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا، تاہم اب تک ان منصوبوں پر 1 ارب 68 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

56 / 100

One thought on “سندھ حکومت کا 22 محکموں کی 152 نامکمل عمارتوں کی تکمیل کے لیے 7.26 ارب روپے مختص

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!