تشکر نیوز: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن رزمک کے علاقے میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس جھڑپ میں تین خوارج ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سندھ حکومت کا 22 محکموں کی 152 نامکمل عمارتوں کی تکمیل کے لیے 7.26 ارب روپے مختص
مارے گئے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کو ہر طرح کے دہشتگردی سے پاک کیا جائے گا۔