پاکستان کی آزادی شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، آصف رضا قادری کا جشن آزادی تقریب میں خطاب

تشکر نیوز:  چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم اور معروف مذہبی و سماجی شخصیت آصف رضا قادری نے ناظم آباد کے شہدائے افواج پاکستان چوک پر منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور اس کی حفاظت شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یوم آزادی کو قومی تجدید عہد وفا کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم وطن کی وحدت اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، اور ان شاء اللّٰہ پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔

نواز شریف کا 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

آصف رضا قادری نے ملک کی سرسبزی و شادابی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کے لیے شجر کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سرسبز معاشرہ ہی قوم کی پہچان ہوتا ہے اور یوم آزادی ہمیں نہ صرف اپنی آزادی کا جشن منانے بلکہ اپنی زمین کی حفاظت اور خوبصورتی کو بڑھانے کی یاد دلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت لگانا آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور خوبصورت پاکستان بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یونائیٹڈ مسلم فورم کے تحت کراچی میں ہزاروں پودے لگائے جائیں گے، اور حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری مہم کو فروغ دیں اور کراچی کے بنجر پارکس اور کھیل کے میدانوں کی حالت بہتر بنائیں تاکہ شہر خوبصورت اور رہائشیوں کو صحت مند ماحول مل سکے۔

تقریب کے دوران آصف رضا قادری نے معززین شہر کے ہمراہ وطن عزیز کا سبز ہلالی پرچم لہرایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جیسے اولمپک جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے عالمی ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیتا، اسی طرح پاکستان کے نوجوان ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ اس موقع پر شہدائے آزادی اور شہدائے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور وطن عزیز کی ترقی، مظلوم کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

 

تقریب میں مختلف معززین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غضنفر شاہ، چیئرمین آل پاکستان تاجر اتحاد عتیق میر، معروف روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ، اور متعدد دیگر مذہبی و سماجی رہنما شامل تھے۔

57 / 100

One thought on “پاکستان کی آزادی شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، آصف رضا قادری کا جشن آزادی تقریب میں خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!