کراچی: سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور ضلع ایسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک بڑا آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی: عزیزآباد میں پولیس کا ڈاکو گینگ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، تین ساتھی بھی حراست میں

گرفتار ملزمان میں اسد خان عرف امیر صاحب عرف قاری (گروہ کا سرغنہ)، محمد یوسف عرف سب لئی، غضنفر عرف عزمی اور اسامہ سلطان زریق شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، یہ ملزمان کراچی کے مختلف ڈکیت گروہوں کے ساتھ مل کر شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ دوران تفتیش، ملزم اسد عرف قاری نے فروری 2024 میں نیپا پل کے قریب دودھ سپلائی کرنے والے ایک شہری سے پونے چار لاکھ روپے کی ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسد عرف قاری اور اس کے ساتھی عمران نے فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد میں ایک شہری کو لوٹنے کی واردات بھی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مزید برآں، ملزم غضنفر عرف عزمی موبائل فونز کو اَن لاک کرنے اور آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرنے میں ماہر ہے۔ وہ پیر بخاری کالونی میں ویڈیو گیم کی دکان کی آڑ میں چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کر کے فروخت کرتا تھا۔

 

 

ان تمام ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ضلع ایسٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “کراچی: سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!