کراچی: عزیزآباد میں پولیس کا ڈاکو گینگ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، تین ساتھی بھی حراست میں

کراچی کے عزیزآباد علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مزید تین ملزمان بشمول دو خواتین کو بلا ضرب حراست میں لیا گیا۔

190 ملین پاؤنڈز سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس: عمران خان کی بہنوں کی متفرق درخواست دائر

پولیس مقابلہ کچرہ کنڈی گراؤنڈ کے قریب کراچی اکیڈمی، عزیزآباد بلاک 2 میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، ملزمان سازگار رکشہ میں واردات کی نیت سے گشت کر رہے تھے جب انہیں مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے روکا۔ ملزمان نے فرار کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی، تاہم جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوا اور باقی تین ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔

 

زخمی ملزم کی شناخت فہد ولد خورشید ظہور کے نام سے ہوئی، جبکہ باقی ملزمان کی شناخت ارسلان ولد عبدالحمید، زوبیہ عرف بینا زوجہ فہد اور روبینہ دختر عبدالحق کے ناموں سے کی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 بور کا لوڈڈ پسٹل، 9mm زگانا پستول، ایک موبائل فون اور سازگار رکشہ برآمد کیا ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

59 / 100

One thought on “کراچی: عزیزآباد میں پولیس کا ڈاکو گینگ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، تین ساتھی بھی حراست میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!