خیبرپختونخوا کی جامعات کے طلبا و طالبات کا رسالپور میں پاک فوج کے ہمراہ ایک روزہ تعلیمی دورہ

خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا و طالبات نے ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کی کور آف انجینئرز اور ملٹری کالج آف انجینئرنگ کی تاریخ اور کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کراچی: سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار

دورے کے دوران طلبا و طالبات نے کالج کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ ریسرچ اینڈ آئی ٹی پارک کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کی کور آف انجینئرز نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے، نقل و حرکت کی تکنیکوں، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں فوج کے کردار کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

ملٹری کالج آف انجینئرنگ، جو 1948ء میں سیالکوٹ میں قائم ہوا اور 1952ء میں رسالپور منتقل ہوا، نہ صرف فوجی افسران بلکہ بڑی تعداد میں سولین انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کو بھی معیاری تعلیم و تربیت فراہم کرنے والی ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے۔

 

 

طلبا و طالبات نے کور آف انجینئرز کی بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے جذبے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

57 / 100

One thought on “خیبرپختونخوا کی جامعات کے طلبا و طالبات کا رسالپور میں پاک فوج کے ہمراہ ایک روزہ تعلیمی دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!