چین کے صوبے گینسو میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 111 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

چین کے صوبے گینسو میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 111 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

چین کے صوبے گینسو میں زلزلے سے ہلاک افرادکی تعداد 111 ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو چین کے صوبے گینسو کے سرحدی قصبے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 111 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی، اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا

چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!