افغان حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے دورے کی سرکاری دعوت دی ہے۔

افغان حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے دورے کی دعوت

Web Desk Tashakur News

افغان حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے دورے کی سرکاری دعوت دی ہے۔

ترجمان امارت اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان صاحب کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ افغانستان آئیں اور مملکت پاکستان اور پاکستانی عوام کے حوالے سے افغان عوام اور امارت اسلامیہ کے مؤقف سے آگا ہی حاصل کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کا دورہ کر کے مولانا فضل الرحمان پھر جاکر پاکستانی عوام کو بتائیں کہ ہم پاکستان میں بدامنی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر گز نہیں چاہتے کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں یا پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان صاحب بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!