بھارت میں بیٹے کی خواہشمند ماں نے اپنی 9 دن کی بیٹی کا چھری سے گلا کاٹ کر اسے ہلاک کردیا، پولیس نے شوہر کی شکایت پر خاتون کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے مغربی علاقے منڈکا پولیس کو بابا ہری داس کالونی کے رہائشی شخص نے پولیس کو فون کرکے بتایا کہ میری بیوی نے 9 دن کی نومولود کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کردیا ہے۔
لبنان میں نئی فوجی مہم ’غیر متوقع نتائج‘ کا باعث بن سکتی ہے، ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا
پولیس ٹیم جب موقع پر پہنچی تو نومولاد کی لاش ایک کمرے میں پڑی تھی اور خاتون دوسرے کمرے میں موجود تھی، پولیس نے فوری طور پر خاتون کو گرفتار کرلیا، جس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چاہتی تھی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو، وہ نہیں چاہتی تھی کہ بیٹی پیدا ہو، اس لیے بیٹی کو قتل کردیا۔
اس دوران فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور انہیں ایک چھری بھی ملی جس پر خون لگا ہوا تھا، پولیس نے بھارتیہ نیا سنہت کے دفعہ 103 (1) کے تحت نولومود کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون نے جس وقت اپنی بیٹی کو قتل کیا، اس وقت گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا، اس کا شوہر دیور اور ساس نوکری پر تھے، جب کہ وہ واقعے کے بعد 2 گھنٹے تک بچی کے پاس بیٹھی رہی۔
پولیس نے کہا کہ خاتون کا 18 ماہ کا بیٹا بھی ہے جو اس وقت گھر پر ہی موجود تھا، اور ماں نے اپنے بیٹے کو ایک کمرے میں چھوڑ کر نومولود کو دوسرے کمرے میں لے جاکر قتل کیا، کیوں کہ وہ اپنے بیٹے کے سامنے ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی۔