لاریب خالد کی اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست

سوشل میڈیا اسٹار لاریب خالد نے اہلیہ سوشل میڈیا اسٹار زرناب فاطمہ اور اپنے نوزائیدہ بچے کی زندگی اور صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کردی۔

لاریب خالد اور زرناب فاطمہ گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہوں نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

لاریب خالد کی اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست

اگرچہ جوڑے نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے وقت نہیں بتایا تھا۔

تاہم ایک روز قبل لاریب خالد نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کی اہلیہ کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں۔

لاریب خالد نے متعدد اسٹوریز میں پہلے اہلیہ کی صحت یابی اور زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی اور بتایا کہ زرناب فاطمہ کی حالت تشویش ناک ہے، تاہم بعد ازاں انہوں نے اہلیہ کی صحت یابی سے متعلق اطلاع دی۔

محرم کے دوران سیکیورٹی پر مشاورتی اجلاس: جلوسوں، مجالس میں ڈرون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

سوشل میڈیا اسٹار نے بعد ازاں بتایا کہ ان کی اہلیہ کی سرجری کردی گئی اور زرناب فاطمہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں لیکن ان کے بچے کی صحت خراب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے ہاں قبل از وقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

لاریب خالد نے مداحوں سے نوزائیدہ بچے کی صحت یابی اور زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اولاد کی زندگی کے لیے دعا کی جائے، ہوسکتا ہے کہ کسی ایک کی دعا قبول ہوجائے۔

سوشل میڈیا اسٹار کی جانب سے اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کی صحت سے متعلق دعائیں کرنے کی اپیل کی اسٹوریز وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے ان کی اہلیہ اور بچے کی زندگی کے لیے دعائیں کیں۔

متعدد ٹک ٹاکرز، سوشل میڈیا اسٹارز اور شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی ان کی اہلیہ اور بچے کی صحت یابی اور زندگی کے لیے دعائیں کیں۔

60 / 100

One thought on “لاریب خالد کی اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!