اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

تشکور نیوز رپورٹنگ،

14 آپریشن کے دوران ایک ٹن 74 کلو گرام منشیات اور 1830 عدد نشہ آور گولیاں برآمد، 8 ملزمان گرفتار۔

امین پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 110.4 کلو گرام افیون اور 403.2 کلوگرام چرس برآمد۔

گوادر کے علاقے پیشوکان میں دوران کاروائی 130 کلو چرس برآمد۔

شکار پور روڈ سکھر پر دورانِ کاروائی ٹرک سے 110 کلو گرام چرس برآمد۔

چمن کے غیر آباد علاقے سے 100 کلو چرس برآمد۔

نوکنڈی چاغی کے غیر آباد علاقے سے 84 کلو افیون برآمد۔

باجوڑ کے علاقے سے 51.4 کلوگرام چرس برآمد

ورسک روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 14.4 کلوگرام افیون اور 28.8 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب برساتی نالے سے 24 کلو چرس برآمد۔

شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس میں جاپان بھیجے جانے والے پارسل سے 10 کلو آئس برآمد۔

زخہ خیل خیبر میں تین ملزمان سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 0.9 کلو گرام آئس برآمد۔

ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کےلئے روانہ ہو رہا تھا۔

لیبر کالونی پشاور پر گاڑی سے 2.4 کلوگرام افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار۔ جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع
کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 640 گرام آئس برآمد۔

پاک افغان بارڈر چمن پر پارسل سے 1830 الپرازولم (نشہ آور) گولیاں برآمد۔

 

 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!