...

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سعدی ٹاؤن میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان، اویس اور خالد، کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، دو موبائل فونز، اور نقدی برآمد کی گئی۔

وندر پر کارروائی، ہزاروں کلو چھالیہ اور گٹکا، سگریٹ برآمد، 12 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ العصر لنک روڈ ملیر پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ علاقے میں معمول کی ڈیوٹی پر موجود رینجرز کی موبائل نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ملزمان نے شہر میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

گرفتار ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن، اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کریں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

62 / 100

One thought on “کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.