جی او سی 16 ڈویژن پنوں عاقل، میجر جنرل شہریار قریشی نے کیڈٹ کالج کرمپور کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے کیا۔
اپنی آمد پر جی او سی نے "کلین گرین پاکستان” مہم کے تحت ایک پودا لگا کر ٹری پلانٹیشن مہم کا آغاز کیا۔
بعد ازاں، میجر جنرل شہریار قریشی نے کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی، جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس انٹرایکٹو سیشن میں پاکستان کو درپیش چیلنجز، ملک کی خوشحالی، اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران نے سوال و جواب کے ایک طویل اور معنی خیز سیشن میں حصہ لیا۔ جی او سی نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو دشمن قوتوں کے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا ضروری ہے۔
آخر میں، کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران نے میجر جنرل شہریار قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ اپنی یکجہتی اور جانثاری کا اظہار کیا۔