وندر پر کارروائی، ہزاروں کلو چھالیہ اور گٹکا، سگریٹ برآمد، 12 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

تشکر نیوز: پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر وندر کے مقام پر چیکنگ کے دوران ایک مسافر کوچ سے 5490 کلوگرام چھالیہ، 533 پیکٹ گٹکا اور 591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی۔

تشکر نیوز کے مطابق، یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران مذکورہ اشیاء برآمد کی گئیں۔

شبمن گل کو جانتی تک نہیں، شادی کی افواہوں سے بھارتی اداکارہ پریشان

12 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار مزید برآں، گوادر (بلوچستان) کی پنوان چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کوچز سے 12 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ وطن عزیز کو اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

55 / 100

One thought on “وندر پر کارروائی، ہزاروں کلو چھالیہ اور گٹکا، سگریٹ برآمد، 12 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!