ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ تیموریہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 بائیک لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔
جی او سی پنوں عاقل کا کیڈٹ کالج کرمپور کا دورہ: کیڈٹس کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن
ملزمان موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نشے کی لت کو پورا کرنے کے لیے انجام دیتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نہ صرف مسروقہ موٹر سائیکلیں بلکہ منشیات بھی برآمد کی گئی۔
ملزمان کی شناخت:
شریال ولد عتیق الرحمن
شاہنواز ولد خدا بخش
رضوان ولد محمد رحمان
عرفان ولد جمعہ خان
برآمدگی:
شریال: 25 گرام چرس اور ایک موٹر سائیکل (70 سی سی) برآمد، جس کی ایف آئی آر تھانہ سمن آباد میں درج ہے۔
شاہنواز: 20 گرام چرس اور ایک سپر پاور 70 موٹر سائیکل برآمد، جس کی ایف آئی آر تھانہ تیموریہ میں درج ہے۔
رضوان: 25 گرام چرس اور ایک ہونڈا 70 موٹر سائیکل برآمد، جس کی ایف آئی آر تھانہ پریڈی میں درج ہے۔
عرفان: 25 گرام چرس اور ایک سپر پاور 70 موٹر سائیکل برآمد۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 79/25 U/S 9-1-3(A) درج کر کے انہیں AVLC کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔