مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، لیکن پاکستان ایونٹ کا میزبان ملک ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق، میزبان ملک کا نام ایونٹ کی جرسی پر چھاپا جاتا ہے، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس پر اعتراض کیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے کیس کی سماعت: عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے، ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب
اس فیصلے پر کرکٹ فینز میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ بھارت کی جانب سے اس تنازعے کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ جرسی پر ‘پاکستان’ کا نام چھاپنے سے انکار کر کے کرکٹ میں سیاست لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو افتتاحی تقریب میں پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جا رہا ہے تاکہ میزبان ملک کا نام خراب کیا جا سکے۔
عہدیدار نے کہا کہ بھارت کا یہ اعتراض واضح طور پر ایک تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس کا بھرپور جواب دے گا۔