نااہل افسرکی بدولت این آئی سی وی ڈی تباہی کا شکار

تشکر نیوز: این آئی سی وی ڈی میں چند افراد کی انتظامی امور میں نامزدگی کے بعد ملک کے سب سے بڑے امراضِ قلب کے اسپتال میں بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے ریکارڈ قائم ہوگئے ہیں

،تفصیلات کے مطابق نومبر 2023میں این آئی سی وی ڈی میں بدنام ِ زمانہ بلیک میلر ڈاکٹر طارق شیخ کی تعیناتی کے بعد اسپتال کی کارکردگی خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ، واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق شیخ کوایڈمنسٹریٹر ایگزیکٹیو کے عہدے پرتعینات کیا گیا تھا اور یہ پوسٹ اسپتال کی گورننگ باڈی ختم کرچکی تھی، ایسے منسوخ شدہ عہدے پر ڈاکٹر طارق شیخ نے فائز ہوتے ہی لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کردیا ہے،

28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر سنھ کے مختلف اضلاع میں ریلیوں کا انعقاد

اپنے منظور نظر افراد کو اہم عہدوں پر بٹھا کر نہ صرف انتظامی معاملات میں بے قاعدگیوں کا ریکارڈ قائم کردیا ہے بلکہ بدعنوانیوں کی بھی نئی مثال بناڈالی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق شیخ کی ان ہی حرکات کی بناپر کئی سینئرڈاکٹرز اورا سٹاف چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے بائی پاس ، انجیوپلاسٹی اور دیگر اہم آپریشنز باقاعدگی سے نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو جان کا خطرہ اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات کاسامنا ہے۔این آئی سی وی ڈی کے سینئر افسران پر ڈاکٹر طارق شیخ کے غیرقانونی کاموں کا بے حد دباؤ ہے اور ناجائز کاموں سے انکار پر 19گریڈ کے افسران پر اوچھے ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں

نااہل افسرکی بدولت این آئی سی وی ڈی تباہی کا شکار

ان افسران میں چیف فنائسنگ آفیسر فیصل ستار ،ایچ آر ہیڈ داور عباس، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کھوڑو، اورخواتین افسران ڈاکٹر طارق شیخ کانشانہ بنی ہوئی ہیں جبکہ ڈاکٹر طارق شیخ کی بلیک میلنگ کے باعث آئی ٹی ہیڈ رضا حسن اور او پی ڈی ہیڈ کریم ممبانی سمیت کئی اعلیٰ عہدے داران اسپتال چھوڑ کر جاچکے ہیں ۔ ڈاکٹر طارق شیخ نہ صرف غیر قانونی بھرتیوں کا بھاری معاوضہ لے رہا ہے بلکہ جو لوگ ماضی میں اسپتال سے وابستہ رہے ہیں انہیں دوبارہ کنٹریکٹ پر رکھنے کے لیے رشوت بھی وصول کررہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق شیخ کو 2019 میں سندھ ہائی کورٹ عہدے سے برطرف کرچکی ہے لیکن جھوٹا معافی نامہ جمع کرواکر وہ ایک بار پھر اس اسپتال کا اہم عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی جو سندھ حکومت کا اثاثہ اور ملک بھر کی عوام کے لیے تحفہ تھا ، ڈاکٹر طارق شیخ کی بدولت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

50 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!