9 مئی کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

تشکر نیوز: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مزمت اور افسوسناک ہے ، اس کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی تھی، ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پورا ایک سال گزر گیا، حکومت سندھ نے سوچا 9 مئی واقعے سے جو سبق سیکھا، وہ سب کے سامنے لایا جائے، 9میں ایک دن تھا مگر اس کے پیچھے نفرتوں کا دن تھا۔

9 مئی کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی اتحاد اور ہم آہنگی کیلئے کام کیا، 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مزمت اور افسوسناک ہے ، 9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی تھی۔

سانحہ نو مئی: ’کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ناانصافی کا نہیں۔۔۔‘

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے پیچھے نفرتوں اور قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے، 9 کا مقصد ایک شخص کی آمریت لانا تھا، 9 مئی کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیڈرشپ کودیکھیں تو اس ملک میں 4 اپریل 1979کو ایک بڑا سانحہ ہوا تھا، ایک وزیر اعظم کو شہید کر دیا گیا تھا، اس سانحے کے بعد بھی کچھ تشدد کی واقعات ہوئے ہوں گے، لوگوں کو اس کے بعد کوڑے پڑے، کوڑے پڑتےہوئے بھی وہ جیے بھٹو کے نعرے لگاتے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ نے کہا میرے سامنے جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے، محترمہ کی شہادت پر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شہید والدہ کے الفاظ دہرائےکہ جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لیڈر تو قوم کو اکٹھا کرتے ہیں، ایک طرف ایسے لیڈران بھی ہیں جس نے عوام میں زہر گھولا ہوا ہے، نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر سے بھر دیا گیا ہے۔

56 / 100

One thought on “9 مئی کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!