انٹربینک میں فروری کے آخری روز ڈالر مہینے کی کم ترین سطح پر بند

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

انٹربینک تبادلہ میں فروری کے آخری روز ڈالر مہینے کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں فروری کے آخری کاروباری دن میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا ہے۔ 

انٹربینک میں ماہ فروری میں ڈالر کا بھاؤ 39 پیسے کم ہوا ہے۔ 

مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق فروری میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 279 روپے 57  پیسے رہی۔ فروری میں ڈالر کی کم ترین سطح 279 روپے 11 پیسے رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 4  پیسے برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!