کراچی کی عدالت نے سانحہ گل پلازہ کیس میں مفرور ملزم محمد امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ عمارت سے ملبہ اٹھانے کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ملزم تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
محمد امین کی عدم پیشی کا معاملہ
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد امین گل پلازہ یونین کا عہدیدار ہے اور بیرون ملک مقیم ہے۔ وہ مسلسل عدالتی کارروائی میں پیش نہیں ہورہا۔
سرکاری وکیل کے مؤقف کے بعد عدالت نے مفرور ملزم محمد امین کو اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
ملبہ اٹھانے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر
عدالت نے گل پلازہ سے ملبہ اٹھانے کے لیے سرکاری وکیل کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔