ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں نے ایک ساتھ اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کر کے سادگی اور خاندانی اتحاد کی منفرد مثال قائم کر دی۔
پی سی بی کا سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار، ٹیم دورہ فہرست بھی خفیہ قرار
تفصیلات کے مطابق 9 دلہوں نے اپنی کزنز سے ایک ہی تقریب میں نکاح کیا، جس میں پورے خاندان نے شرکت کی۔ شادیوں میں نہ صرف سادگی کو ترجیح دی گئی بلکہ دلہوں نے جہیز لینے سے بھی انکار کر دیا، جسے مقامی سطح پر مثبت اور قابلِ ستائش اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
تقریب میں ایک ہی ولیمے کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے شرکت کی، اور پورا ماحول خوشی و اتحاد کا منظر پیش کرتا رہا۔
منتظمین کے مطابق اس تقریب کا مقصد کسی ریکارڈ قائم کرنا نہیں تھا بلکہ معاشرے کو یہ پیغام دینا تھا کہ سادہ اور کم خرچ شادیاں بھی باوقار انداز میں ممکن ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ اجتماعی شادیاں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین نوجوانوں کے اس اقدام کو مثالی قرار دیتے ہوئے خاندانی اتحاد اور سادگی کے فروغ کی تعریف کر رہے ہیں۔
