سندھ میں بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

کراچی: مشیر وزیراعلیٰ برائے بحالی، گیان چند ایسرانی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ موسمی صورتحال کے دوران شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

فریال تالپور کی زیر صدارت پی پی پی خواتین اجلاس، کراچی میں تنظیمی اور ترقیاتی امور پر غور

گیان چند ایسرانی کے مطابق یکم اپریل سے مغربی سسٹم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو چار اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو اور کشمور میں دو سے چار اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک متوقع ہے۔ اسی طرح جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور تھرپارکر میں بھی اسی مدت کے دوران موسمی شدت کے آثار ہیں۔

ایسرانی نے کہا کہ تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔

گیان چند ایسرانی نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے، نکاسی آب، ہنگامی مشینری کی دستیابی اور ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق مربوط ڈیزاسٹر رسپانس سسٹم کے تحت تمام ادارے باہمی رابطے میں کام کر رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ ایسرانی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو مضبوط بنایا ہے اور ریسکیو و ریلیف آپریشنز کی استعداد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

یہ ہائی الرٹ اور تیاری سندھ حکومت کی عوامی تحفظ کے لیے عزم اور موسمی خطرات سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی کی عکاس ہے۔

One thought on “سندھ میں بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!